محمود بشیر ورک مخلص، بااصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے، طارق فضل چوہدری
کیپشن: محمود بشیر ورک کی علالت کے دوران شیخ زائد ہسپتال میں بنائی گئی ان کی ایک تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ ن کے سینئیر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہار تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے اپنے تعزیتی پیگام میں کہا کہ محمود بشیر ورک ایک مخلص، بااصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے، آج دکھ کا دن ہے کہ وہ ہم سے جدا ہوگئے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیئے: کہنہ مشق پارلیمینٹیرین محمود بشیر ورک ایم این اے قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے