پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر ایشین گیمز کیلئے میڈیکل آفیسر مقرر

Sep 11, 2026 | 18:52:PM
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر ایشین گیمز کیلئے میڈیکل آفیسر مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر)پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیرکا اعزاز، ایشین گیمز کے دوران میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔

 ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر ڈاکٹر عاطف بشیرسوموار کو جاپان روانہ ہوں گے، ڈاکٹر عاطف بشیر ان دنوں لاہور میں پی آئی اے میڈیکل شعبے کےانچارج  ہیں۔

اس حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی  لمبے عرصے نمائندگی کے بعد اب بطور میڈیکل آفیسر گیمز میں تقرری اعزاز ہے،میڈیکل فیلڈ میں اپنےتجربےکو بروےکار لاکر توقعات  پر پورا اترنے کی کوشش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال