بہاولپور ضمنی انتخاب؛ باقر پور میں طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان) بہاولپور میں این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ولی داد چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی الیکشن کیمپین کے دوران ان کے حامیوں پر باقر پور میں فائرنگ کی گئی۔
بہاولپور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 مین ضمنی النتخاب کی مہم چل رہی ہے۔ اس ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے سابق رہنما طارق بشیر چیمہ کا بیٹا ولی داد چیمہ بھی امیدوار ہے۔ ولی داد چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ انتخابی مہم کی سرگرمیوں کے دوران نواحی علاقہ باقر پور میں ان کے حامیوں فائرنگ کی گئی۔ ولی داد چیمہ نے الزام لگایا کہ اس فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔
بہاولپور کے علاقہ باقر پور میں آزاد امیدوار ولی داد کا آج جلسہ تھا۔ ولی داد چیمہ نے الزام لگایا کہ ضمنی الیکشن میں امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کے حامیوں نے پہلے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا۔ جب ولی داد چیمہ کا گروپ اس جگہ پہنچا تو ان پر فائرنگ کردی گئی۔ اس جھگڑے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ باقر پور میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صادق عباسی ہسپتال میں ان زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی پھر تینوں زخیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ران پر گولی لگی ہے۔ایک زخمی کو بازو پر گولی لگی ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے این اے 168 بہاولپور میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 168 بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
این اے 1698 مین ضمنی الیکشن کیوں ہو رہا ہے؟
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 (بہاولپور-V) میں ضمنی الیکشن یہاں سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
ملک اقبال چنڑ یکم اگست 2026 کو برین ہیمرج کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے اس نشست کو خالی قرار دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے یہاں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔
قومی اسمبلی کی اس نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 27 ستمبر 2026 کو ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) نے ملک اقبال چنڑ مرحوم کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں چوہدری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
این اے 168 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ن-لیگ کے ملک منیر اقبال چنڑ کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کروا لیا جبکہ پی ٹی آئی نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی
طارق بشیر چیمہ نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں بہاولپور کے دوسرے حلقہ این اے 165 یزمان (بہاولپور-II) سے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اب ملک اقبال چنڑ کی اچانک وفات سے خانی ہونے والی نشست پر انہوں نے ایم این اے ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لئے اور اپنے بیٹے کو امیدوار بنایا۔ طارق بشیر چیمہ کا اپنا گھر این اے 168 کے علاقہ سیٹلائت ٹاؤن بہاولپور میں ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور شہر کے حلقہ این اے 168 سے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ وہ ہمیشہ یزمان اور دیہاتی علاقوں کے حلقہ سے الیکشن لڑتے رہے۔
ماضی میں وہ این اے 172 (پرانی حلقہ بندی) اور 2024ء کے عام انتخابات میں این اے 165 (بہاولپور-II) سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے۔ ان کا سیاسی اثر و رسوخ یزمان اور بہاولپور صدر کے دیہی علاقہ میں رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کہنہ مشق پارلیمینٹیرین محمود بشیر ورک ایم این اے قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے