آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج جمعہ کی رات بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان اوربالائی/وسطی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی نئی فورکاسٹ مین بتایا ہے کہ کل ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی /وسطی خیبر پختونحوا ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہو گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اور شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ میں کل ہفتہ کے روز تھنڈر سٹارم اور کہیں کہین تیز بارش برسنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: پشاور میں پولیس انکاؤنٹر میں ریپ کے چار گرفتار مجرم مارے گئے
کل پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک اور بنوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات اور کل ہفتہ کے روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ہی راولپنڈی ، اٹک ،جہلم، چکوال ، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ریجنرز کی موجودگی کی مدت ایک سال بڑھ گئی، اب رینجرز جولائی 2027 تک رہیں گے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں کل مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہا۔تا ہم کالام 02اور پارہ چنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین 43 ،دادو،سکھر اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: یمنی فوج نے حوثی باغیوں سے باب المندب کا جزیرہ واپس لینے کی تیاری کر لی