سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) سندھ کی صوبائی اسمبلی نے رینجرز کی سندھ میں تعیناتی اور اختیارات کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں رینجرز کی سندھ میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تعیناتی کی مدت ایک سال بڑھانے کے لئے کہا گیا تھا۔ اسمبلی کے اجلاس میں آج یہ قرار داد پیش کی گئی جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اس قرارداد میں سندھ میں رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد رینجرز کی سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے مزید ایک سال تعیناتی میں توسیع کردی گئی۔
رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ اور سٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ عوامی امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔ رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔