سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل  کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

Sep 11, 2026 | 18:23:PM
سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل  کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل  نے آج قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ مزار قائد  پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے تو اس موقع پر رینجرز کے دستہ نے قائد کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 
ڈی جی رینجرز سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور  اپنے افسران کے ساتھ مزار پر فاتحہ پڑھی۔   

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں ریجنرز کی موجودگی کی مدت ایک سال بڑھ گئی، اب رینجرز جولائی 2027 تک رہیں گے 
قائداعظم کی روح کے ایصال ثواب اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔