قائد اعظم کے یوم وفات پر سندھ اسمبلی کا قائد کو خراج عقیدت

Sep 11, 2026 | 18:11:PM
قائد اعظم کے یوم وفات پر سندھ اسمبلی کا قائد کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آج قائد اعظم محمد علی جناح کی پرسی پر  سندھ اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ 

قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیپلز پارٹی ایم کیو ایم جماعت اسلامی  اور پی ٹی آئی کے حامی ارکان نے مل کر پیش کی ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ قائد اعظم کی تاریخی قیادت میں پاکستان کے لیئے جدوجہد کی گئی۔ سندھ اسمبلی کے ارکان قیام پاکستان کے لیئے قائد اعظم کی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  سندھ میں ریجنرز کی موجودگی کی مدت ایک سال بڑھ گئی، اب رینجرز جولائی 2027 تک رہیں گے