قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے: محسن نقوی

Sep 11, 2026 | 10:28:AM
قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی عظیم جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آزادی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔ قائداعظم کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق قائداعظم کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے، بیماری اور کمزوری کے باوجود ان کی ہمت اور استقلال نے قوم کو منزل سے ہمکنار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار تھے اور ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔ ایمان، اتحاد، تنظیم، یہی جناحؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔