تھیٹرکے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے

Sep 19, 2026 | 15:51:PM
تھیٹرکے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایم وقار)ایک اورہنسانے والارلاگیا،پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق ملک آصف اقبال کو دل کادورہ پڑاجوجان لیواثابت ہوا،انہیں ہارٹ اٹیک  کے بعد فوری اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

اداکار آصف اقبال نے لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،وہ کامیڈی کے حوالے سے مخصوص انداز سے جانے جاتے تھے،ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی،وہ  طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور اپنے کیریئر کے دوران متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، ان کی اداکاری میں برجستگی اور مزاح نمایاں تھا، جس کی بدولت وہ تھیٹر کے شائقین میں بے حد مقبول رہے۔


 ان کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے،فنکاروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل،انٹرنیٹ پر طوفان برپا
مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔