پاکستانی فلموں کے سپرسٹار شان شاہد جلد تھیٹر ڈراما پرڈیوس کریں گے
کیپشن: شان شاہد تماثیل تھیٹرآمدکے موقع پر فنکاروں کے ساتھ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانی فلموں کے اکلوتے سپرسٹارشان شاہدجلد تھیٹر ڈراما پروجیکٹس پرڈیوس کریں گے۔
لالی ووڈ کی شان اداکار شان شاہد تماثیل تھیٹر ڈیجیٹل پہنچ گئے جہاں انہوں نے زیر نمائش سٹیج ڈراما ’’محبت زندگی ہے‘‘ دیکھا،اس موقع پرپاکستانی فلموں کے سپرسٹارنے اداکارناصر چنیوٹی،آغا ماجد،سخاوت ناز،امانت چن اور دیدار ملتانی کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔
شان شاہد نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارا تھیٹر برصغیر کا بہترین تھیٹر ہے،اسے اور معیاری بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’’لارا لپاگرل‘‘میناشوری؛فلم بین ان کی اداکاری کونہیں بھولے
شان شاہد جلد تھیٹر ڈراما پراجیکٹس پرڈیوس کریں گے،وہ نئے نئے سکرپٹس کے ساتھ تھیٹر فنکاروں کے ساتھ ڈرامے کریں گے۔