پنجاب میں3  تھیٹر فنکاراؤں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

Sep 11, 2026 | 23:40:PM
پنجاب میں3  تھیٹر فنکاراؤں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )پنجاب میں تھیٹر فنکاراؤں پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ، تین خواتین فنکاراؤں کو ڈرامائی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

اداکارہ حنا شیخ، رائمہ مہر اور حسنا جٹ پر عائد پابندی واپس لے لی گئی، تینوں فنکاراؤں نے معافی نامے اور آئندہ قوانین کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پنجاب انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے پابندی فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا، تینوں فنکارائیں اب پنجاب بھر میں دوبارہ تھیٹر سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

فنکاراؤں کو آئندہ حکومتی قوانین اور تھیٹر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، پابندی واپس لینے کے ساتھ تینوں فنکاراؤں کو مستقبل میں محتاط رہنے کی سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال