بسنت 2027؛ 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بے سود
دوہفتے گزرنے کے باوجود ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا،پتنگ و ڈور ساز انتظار کی سولی پر لٹک گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل )بسنت 2027کیلئے 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بے سود ثابت ہوااور2ہفتے گزر جانے کے باوجود ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔
پتنگ و ڈور ساز انتظار کی سولی پر لٹک گئے کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کا اجراء مسلسل تاخیر کا شکارہے،4ہزار کے قریب مینوفیکچررز نے لائسنس کیلئے درخواست جمع کروارکھی ہے لیکن 14روز گزر جانے کے باوجود تاحال ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔
6ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت کے باوجود ڈوراور،پتنگ سازی کا عمل شروع نہیں ہو سکاکیونکہ مینوفیکچرنگ کی اجازت لائسنس حاصل کرنے کے بعد ملے گی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس درخواست گزاروں کی تصدیق کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طیاروں کا ایندھن ،مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل مزیدمہنگا
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تصدیق کا عمل مکمل جاری ہے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فیلڈ ویریفکیشنز کررہے ہیں،حکومتِ پنجاب کی اجازت کے بعد لائسنسز کا اجراء شروع کیا جائے گا جس کے بعد ہی رجسٹرڈ مینوفیکچرز سامان تیار کر سکیں گے۔