قومی ریسلر انعام بٹ پر عائددوماہ کی پابندی کادورانیہ ختم

Sep 19, 2026 | 13:58:PM
قومی ریسلر انعام بٹ پر عائددوماہ کی پابندی کادورانیہ ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر)ڈوپنگ ایشوپرقومی ریسلر انعام بٹ پر عائددوماہ کی پابندی کادورانیہ ختم ہوگیااوروہ اب  ریسلنگ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈوپنگ ایشوپرقومی ریسلر انعام بٹ پر 2ماہ کی پابندی عائدکی گئی تھی اور ان سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل بھی واپس لے لیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 19جولائی سے 18ستمبر تک تھا،پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے پر انعام بٹ اب ریسلنگ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہیں،انہیں ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالرمیسی کو مداحوں کاانوکھا خراج تحسین
ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے آنکھ کی تکلیف کے لیے دوائی استعمال کی تھی،وہ انٹرنیشنل ڈوپنگ حکام کو بروقت اطلاع نہیں دے سکے تھے،انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایک سال تک دوائی استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔