کراچی پولیس نے افسران کی ذاتی تشہیر کے مواد پر پابندی عائد کر دی

Aug 24, 2026 | 22:26:PM
کراچی پولیس نے افسران کی ذاتی تشہیر کے مواد پر پابندی عائد کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی پولیس نے افسران کی ذاتی تشہیر اور شخصی تشخص کو نمایاں کرنے والے تشہیری مواد کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تمام پولیس یونٹس اور افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

سرکلر کے مطابق سرکاری تشہیر میں کسی فرد کے بجائے کراچی پولیس کے ادارہ جاتی تشخص، عوامی خدمت اور کارکردگی کو اُجاگر کیا جائے،بینرز، بل بورڈز، ہورڈنگز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مواد پر پولیس افسران کی تصاویر یا پورٹریٹ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

پولیس گاڑیوں، عمارتوں، عوامی مقامات اور سوشل میڈیا سمیت تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لاگو ہوگی، سرکاری تشہیر کا مقصد کسی افسر کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پولیس کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو اُجاگر کرنا ہے۔
پولیس شہداء کی تصاویر یادگاری تقریبات اور خراجِ عقیدت کے مجاز مواقع پر احترام کے ساتھ استعمال کی جاسکیں گی، احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داری کا تعین کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی پولیس کا مقصد کسی فرد کو نہیں بلکہ ادارے کی خدمت، کارکردگی اور عوام کے اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایئر لائن کی فضائی میزبان ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک