فیلڈ میں تعینات پولیس افسران کی ایکس پاکستان لیو پر پابندی عائد

Sep 10, 2026 | 15:31:PM
فیلڈ میں تعینات پولیس افسران کی ایکس پاکستان لیو پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)یکم اکتوبر 2026 تک فیلڈ میں تعینات  پولیس افسران کی ایکس پاکستان لیو پر پابندی عائدکردی گئی۔
آئی جی پنجاب کی جانب سےسی سی پی او، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ فیلڈ میں تعینات افسران کو یکم اکتوبر تک بیرون ملک چھٹی نہیں ملے گی،اس پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے۔
آئی جی کی جانب سے کہاگیاہے کہ فیلڈ افسران کی ایکس پاکستان لیو کی درخواست فارورڈ نہ کی جائے.
آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات لااینڈ آرڈر کے حالات کو مدنظر رکھ کر جاری کی ہیں جس کے تحت  فیلڈ میں تعینات پولیس افسران کو یکم اکتوبر تک بیرون ملک چھٹی نہیں ملے گی۔