کوہاٹ خودکش دھماکا؛روسی سفارتخانے نے مذمتی بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)روسی سفارتخانے نے کوہاٹ میں خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر مذمتی بیان جاری کردیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں روسی سفارت خانہ پولیس لائنز، کوہاٹ، خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،اس ہولناک سانحے میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر نوعیت کے خلاف مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جانی چاہییں۔
ترجمان روسی سفارتخانہ کا مزید کہناتھا کہ امید ہے کہ اس گھناؤنی کارروائی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی، امید ہے کہ اس گھناؤنی کارروائی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز گر گئیں