اگست میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 فیصد کم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اگست کے مہینے میں صرف ریکارڈ گرمی ہی نہیں پڑی بلکہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی 70 فیصد کم ہو گیا۔
اگست 2026 مین پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہو کر 98 ملین ڈالر رہ گیا، جبکہ اگست 2025 میں یہ خسارہ 342 ملین ڈالر تھا۔ جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 445 ملین ڈالر (یا سرکاری منتقلیوں کے لحاظ سے 328 ملین ڈالر) تھا۔
مجموعی مالی سال 27 (جولائی تا اگست دو ماہ ) کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کا کل خسارہ 543 ملین ڈالر ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 853 ملین ڈالر کے خسارے سے ایک سو دس ملین ڈالر کم ہے۔
2026 کاسال 139 ملین ڈالر یا 304 ملین ڈالر کے معمولی خسارے پر اختتام پذیر ہوا، جس کے ساتھ مالی سال2025 میں موجود 1.84 ارب ڈالر کا سرپلس (اضافی بچت) خسارے میں تبدیل ہو گیا۔
اگست کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بہت بڑی کمی کا انکشاف شماریات کے ادارہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سروسز کی ایکسپورٹ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ فری لانس کام کرنے والے پاکستانیوں کی بیرون ملک سے حاصل ہونے والی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جو سالانہ بنیاد پر 42 فیصد ہے۔
اگست کے دوران پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 70 فیصد کمی اور دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36 فیصد کم ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ اور ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
حالیہ مالی سال میں صرف کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ہی کم نہیں ہوا بلکہ 2026 میں کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنیوں کی نئی رجسٹریشن میں سالانہ بنیاد پر 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
صرف گزشتہ دو ماہ میں ترسیلات زر17 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ
پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 316 ملین ڈالر ہوئی، ایف ڈی آئی میں سالانہ 80 فیصد اضافہ ہوا اور اگست کے دوران ماہانہ 77 فیصد اضافہ ہوا اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی ترسیلات 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستان کی حکومت کے جاری کردہ انویسٹمنٹ بانڈ سسٹین ایبل پانڈا بانڈ کو کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے پاکستان کا کافی فارن ایکسچینج حاصل ہوا ہے، انویسٹ پاک کے ریٹیل انویسٹرز کی تعداد 12 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔
مالی سال2027=2026 کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں 5 آئی پی اوز مکمل ہو ئے۔ گزشتہ مالی سال 2026 میں پاکستان میں 11 آئی پی اوز کیے گئے۔
اس دوران سٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر یورو بانڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والے فارن ایکسچینج کے بلک کی وجہ سے بڑھ کر ریکارڈ 21.4 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: جب ہم شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے وقت کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دھرنے دیں، محسن نقوی