پٹرول 1 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا

Sep 18, 2026 | 22:37:PM
پٹرول 1 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر تا 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا.

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے مقرر کر دی گئی۔

پٹرول کی قیمت میں1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد  نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، مشیر وزیراعظم