کندھ کوٹ میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم میرانی) کندھ کوٹ میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا۔
کندھ کوٹ کے تہانہ سی سیکشن کی حدود امام بخش لاڑو کے قریب افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں جھگڑے کے دوران بیٹے نے اپنے باپ پر پستول سے گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد حیات بنگوار موقعے پر فوت ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سوا تین کروڑ موٹر سائیکلیں، آٹھ لاکھ کو فیول ریلیف ٹوکن ، باقی کتنے رہ گئے؟