وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی سکیم کے طریقہ کار میں بہتری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی سکیم کے طریقہ کار میں بہتری کر دی۔ اب ایک ہی بار 5 لٹر پٹرول خریدنے کی شرط ختم کر کے ہفتے میں پانچ سو روپے کا ٹوکن استعمال کرنے کا طریقہ کار بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اب موٹر سائیکل، رکشہ اور تین پہیوں والوں کو ہر ہفتے 500 روپے کا ٹوکن ملے گا۔ اس 500 کے ٹوکن کو کسی بھی مقدار میں پٹرول خریدنے کے لیے استعمال کیا سکے گا۔کم مقدار میں پٹرول خریدنے والے موٹر سائیکل، چاند گاڑی اور رکشہ کے مالک بھی سبسڈی کا ٹوکن کئی بار استعمال کر سکیں گے۔
دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی عمر کی حد 15 سے بڑھا کر 20 سال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: رضوان کا فون آدھی رات کو تحویل میں کیوں لینا پڑا؟ ہائی کورٹ کا رضوان کو بچانے سے انکار، رضوان نےآئی سی سی سے مدد مانگ لی؟
800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے موجودہ نظام برقرار رکھا گیا ہے۔ کاروں کے مالکوں کو ہر 10 دن بعد 10 لٹر کا ٹوکن ملے گا۔800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے ایک مہینے میں 3 ٹوکن جاری ہوں گے۔
اس طرح کاروں والوں کو ہر ماہ تیس لٹر پٹرول پر سو روپے فی لٹر رعایت ملے گی اور موٹر سائیکل والوں کو ہر ماہ بیس لٹر پٹرول پر قیمت میں سو روپے کی رعایت ملے گی۔