سرائے عالمگیر میں کم عمر لڑکی نے کیڑے مار دوائی کی گولیاں نگل لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام راٹھور) سرائے عالمگیر میں کم عمر لڑکی نے گندم میں رکھنے والی کیڑے مار دوائی کی گولیاں نگل لیں۔
بچی کے گھر والوں نے بتایا کہ دو بہنوں کی آپس میں معمولی بات پر لڑائی ہوئی تھی۔ غصے میں آ کر 13 سالہ زینب نے گھر مین موجود گندم میں رکھنے والی کیڑے مار گولیاں نگل لیں۔
یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود مین واقع گاؤں پوران میں پیش آیا ۔
13 سالہ بچی کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ وہاں سٹاف نے انہیں گجرات کے عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سوا تین کروڑ موٹر سائیکلیں، آٹھ لاکھ کو فیول ریلیف ٹوکن ، باقی کتنے رہ گئے؟