نئی دریافت، کیڑے کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھ دیا گیا

Sep 11, 2026 | 16:16:PM
نئی دریافت، کیڑے کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھ دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر ماہرین نے حال ہی میں دریافت ہونے والے کیڑے کی ایک نئی نسل کا نام رکھ دیا۔
جرنل ’’انسیکٹ سسٹمیٹکس اینڈ ایوولوشن‘‘ میں 9 ستمبر کو شائع ہونے والی تحقیق میں پودے کھانے والے کیڑوں کی 12 نئی اقسام دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے،اس دریافت کے لیے ایک نئی جنس کا نام بھی تجویز کیا گیا جسے ٹیلر سوئفٹ سے متاثر ہو کر’ ’سوئفٹی فیلس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس جنس میں شامل 4 اقسام کے نام بھی ٹیلر سوئفٹ اور ان کے البمز سے متاثر ہو کر رکھے گئے ہیں، جن میں ٹیلورا، ایمیٹر، انٹریپیڈس اور پوئیٹورم شامل ہیں۔
تحقیق کی شریک مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریور سائیڈ کی حشراتیات کی ڈاکٹریٹ طالبہ سارہ شروڈر کاکہناہے کہ میں ٹیلر سوئفٹ کی طویل عرصے سے مداح ہوں، اس لیے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی ان اقسام کی جانب بھی توجہ دلانا چاہتی تھی جو ابھی دریافت ہونا باقی ہیں، ان کیڑوں کو ٹیلر سوئفٹ سے منسوب کرنے کی ایک وجہ ان کی ظاہری رنگت بھی ہے، ان کیڑوں کا رنگ ہلکا زرد ہے اور ان کے جسم پر سرخ رنگ کے نمایاں نشانات موجود ہیں، جو ٹیلر سوئفٹ کے سنہرے بالوں اور سرخ ہونٹوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
 محققین کے مطابق ’’ سوئفٹی فیلس‘‘ کے نمونے 1995ء سے 2004ء کے درمیان امریکی میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور آسٹریلوی ماہرین نے جمع کیے تھے، اس مہم کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد نمونے حاصل ہوئے، تاہم سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ تقریباً 3 کروڑ کیڑے اب بھی دستاویزی ریکارڈ میں شامل نہیں کیے گئے،نئی جنس ’’سوئفٹی فیلس‘‘ حقیقی کیڑوں کے سب سے بڑے خاندان مریڈی کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر میں 11 ہزار سے زائد بیان کردہ انواع شامل ہیں۔