پیٹرولیم لیوی احتجاج ، حکومت کا مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عائد لیوی کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے احتجاج کے حوالے سے حکومت نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا، معاملے کو مذاکرات کے ذریعےحل کرنے پر زور دیا ہے، جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پانچ دورہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ، احسن اقبال نے کہا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ، حکومت کل(ہفتہ کے روز) جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور سینیئر قیادت سے مشاورت کے بعد موقف سے آگاہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، پہلی بار حکومتی وفد جماعت اسلامی مذاکرات کی دعوت دینے منصورہ لاہور گیا تھا ۔
مذکرات کے چار دور اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آخری دور بدھ 16 ستمبر کو ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پٹرول 1 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا