پیٹرولیم لیوی پرحکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات آج ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات آج ہوں گے۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج وزارت پلاننگ کی بجائے پنجاب ہاؤس میں شام پانچ بجے ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور
حکومت نے گزشتہ مذاکراتی دور میں جماعت اسلامی کو آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی پر مجبوریوں کا بتایا تھاجس پرجماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم کرکے باقی مختلف جگہوں سے آئی ایم ایف کی مطلوبہ رقم پوری کرنے کی تجاویز دی تھیں۔