جب ہم شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے وقت کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دھرنے دیں، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب ہم شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے وقت میں کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دھرنے کریں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ لانگ مارچ کرنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف محنت کریں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ باتیں آج شام اسلام آباد میں کوہاٹ کی پولیس لائنز مسجد کے باہر خودکش دھماکے کے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ اپنے علاقے میں احتجاج ضرور کریں لیکن کسی صوبے پر حملہ قابل قبول نہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، اس عدالتی فیصلے کے بعد کوئی صورتحال نہیں بنتی کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جائے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہم نے تمام فورسز کو بتا دیا ہے کہ ہر ممکن طریقے سے انکو روکیں ۔ اب کوئی صورت نہیں کہ آپ گولی چلائیں اور وہ چپ کرکے بیٹھے رہیں۔
محسن نقوی نے کہا ، " ایک طرف ہم کے پی میں ہر روز دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں , دوسری طرف خیبر پختونخوا میں حکومت لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہی ہے۔ یہ زیب نہیں دیتا ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں اوردوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں۔
محسن نقوی نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محب وطن سیاست دان اور پاکستانی کی حثیت سے سوچیں کہ کیا یہ حالات ٹھیک ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اور ان کی کابینہ اتنی محنت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کریں۔ اپوزیشن میں سمجھ دار لوگ موجود ہیں، امید ہے کہ وہ نظر ثانی کریں گے۔ وزیراعظم نے بھی پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
محسن نقوی نے سوال کے جواب میں بتایا کہ آنے والے دنوں میں جو احتجاج کی کال دی گئی ہے ، اس پر میٹنگ ہوئی ہے۔ دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی تو توہین عدالت کی طرف بھی جائیں گے ۔
محسن نقوی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی جان گئی تو اس کے ذمہ دار جلسہ کرنے والے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یلغار کرنے والوں اور سیاسی احتجاج کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے ، محسن نقوی نے واضح کیا کہ اب کوئی صورت نہیں کہ آپ گولی چلائیں اور وہ چپ کرکے بیٹھے رہیں ۔ اگر کسی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگرکوئی سمجھتا ہے جتھوں سے مسئلے حل ہوتے ہیں تو پھر جوچاہے کریں۔ اگرایک بھی جان گئی تو اس کے ذمہ دار جتھے لانے والے ہوں گے۔ گرآپ کو احتجاج کرنا ہے تواپنے علاقے اور شہر میں کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور اداروں کو بتایا گیا یے کہ وہ یقین دہانی کروائیں گے کہ کوئی سرکاری ملازمین اور مشینری کسی احتجاجی کارروائی میں استعمال نہیں ہو گی ۔ جو اپنے عہد کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ یہ اپنی پارٹی کے اندر بھی سروے کروا لیں مجموعی طور پر سب لوگ اس احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف ہیں۔
