پہاڑی  علا قوں  میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کیساتھ بارش کی  پیش گوئی

Sep 18, 2026 | 19:03:PM
پہاڑی  علا قوں  میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کیساتھ بارش کی  پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ہے کہ آج رات ملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم  جنوب مشرقی سندھ ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی  علا قوں  میں چند مقامات  پر  تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روزملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی    علاقوں میں  گرم رہے گا ۔اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم  خشک   جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  خشک  رہنے کا امکان  ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  بھی موسم گرم اور خشک  جبکہ مری گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اورخشک  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے  کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  خشک  رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  موسم خشک  اور  مطلع جزوی ابرآلودرہنے    کا امکان  ہے۔    

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے  بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تا ہم جنوبی  پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا  اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔  

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں  بہاولپور (سٹی 31، ایئرپورٹ 20)، ملتان (ایئرپورٹ 19، سٹی 11)، کوٹ ادو 10، خانیوال 07، ڈی جی خان 02،خانپور01،خیبر پختونخوا میں  دیر 20، پٹن 08، سیدو شریف 06، مالم جبہ 03، گلگت بلتستان: گوپس ، گلگت 04، بونجی، بابوسر ، سکردو اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:1اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ  کس پاکستانی بلے باز نے قائم کردیا