پنشن اور مراعات کی عدم ادائیگی؛توہین عدالت کی درخواست پر نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری ،ذاتی حیثیت میں طلب 

Sep 18, 2026 | 19:13:PM
پنشن اور مراعات کی عدم ادائیگی؛توہین عدالت کی درخواست پر نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری ،ذاتی حیثیت میں طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شوکت کورائی)سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ   میں پنشن اور مراعات کی عدم ادائیگی پر سابق ڈی ایس پی ناصر احمد کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت   ہوئی،​ عدالت نے دو ماہ کے اندر پنشن کیس نمٹانے کی ہدایت کے باوجود عمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار  کیا،​ متعلقہ حکام کو احکامات پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دے دی گئی،​عدم تعمیل کی صورت میں نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم   جاری کردیاگیا۔

صفدر ڈیپر سرکاری وکیل نے کہاکہ درخواست گزار کو پولیس کی ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، عدالت کے حکم پر پنشن کی ادائیگی کیلئے ضابطےکی  کارروائی مکمل کرنا ہوگی،برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر کارروائی کرنا ہوگی، ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر 2026ء تک ملتوی کر دی گئی،درخواست میں  ہوم سیکرٹری،   ​آئی جی  جاوید عالم اوڈھو،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ​آزاد خان تنولی کو فریق بنایا گیا ہے،  ڈی آئی جی ​کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو  ، ​اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تنویر طاہر  ،​ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ  ​ طارق الٰہی مستوئی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: