پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز سیزن 2 کے دوسرے سیزن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آظر )پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز سیزن 2 کے دوسرے سیزن کا آغاز کل سے ہو گا، سیزن کا ابتدائی میچ ایچیسن کالج اور بیکن ہاؤس لاہور کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ۔
ہفتے کے روز شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ،میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اختتام پر راحت فتح علی خان کا میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا ۔
ایونٹ سے قبل ابتدائی میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی شوٹ ہوا ، ایچیسن کالج کے کپتان دائود توقیر اور بیکن ہاؤس کے کپتان احمد شاہزل بھی ٹرافی شوٹ میں شریک ہوئے۔
کپتان ایچیسن کالج نے موقف اپنایا کہ سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل کر فائدہ ہوا، اس سے پی سی بی ایج گروپ ٹورنامنٹس میں موقع ملا، کپتان بیکن ہاؤس سکول نے کہا کہ پورے پاکستان کے سکولز کے بچے اس ٹورنامنٹ کے لیے پر جوش ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا:ڈی جی آئی ایس پی آر