کوہاٹ مسجد سانحہ کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا ویڈیو بیان، مریم نواز شریف پر سخت تنقید

Sep 18, 2026 | 19:52:PM
 کوہاٹ مسجد سانحہ کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا ویڈیو بیان، مریم نواز شریف پر سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوہاٹ میں پولیس لائنز  کی مسجد پر  خودکش حملہ کے بعد خیبر پختونخوا کے  وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ،  ہم کوہاٹ خودکش حملے میں شہید پولیس جوانوں اور عام شہریوں کے درجات بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ کوہاٹ میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کی صوبائی حکومت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

 سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نام لئے بغیر  ان پر طنز کی اور کہا کہ پورے پاکستان کو، خاص طور پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگرد کہنے والوں کو آج ایک بار پھر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے 80 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان میں امن آیا تھ۔ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، اسی لیے باقی پاکستان میں امن ہے۔ اسلام آباد سمیت باقی پاکستان میں امن خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جب ہم شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے وقت کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دھرنے دیں، محسن نقوی 

سہیل آفریدی نے اس ویڈیو بیان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نام لئے بغیر یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ سے ہمارے زخم تازہ ہوتے ہیں اور ہمارے شہداء کی بے حرمتی ہوتی ہے۔

سہیل آٖریدی نے اس ویدیو بیان مین پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو "جعلی وزیر اعلیٰ" قرار دیا اور کہا، "سب سے بڑے صوبے کے جعلی وزیراعلیٰ کا کہنا کہ انڈیا سے نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، افسوسناک ہے."

خیبر پختونخوا اور باقی صوبے محب وطن پاکستانی ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں. پاکستان ہمارا ملک ہے، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.  عوام کے درمیان تفریق، تعصب اور نفرت پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے. ان شاء اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ، قائم اور دائم رہے گا.