اسلام آباد پر چڑھائی سے سزا یافتہ اور نااہل شخص آزاد نہیں ہوگا: فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے سزا یافتہ اور نااہل شخص آزاد نہیں ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کوہاٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک طرف دہشتگردی اور دوسری طرف خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں، صوبے کو اس وقت مختلف مسائل درپیش ہیں جبکہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کر رہی ہے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کا مقصد ایک سزا یافتہ اور نااہل شخص کو قید سے آزاد کروانا ہے لیکن وہ آزاد نہیں ہوگا، کے پی حکومت سے اپیل ہے کہ لانگ مارچ اور احتجاج کا وقت نہیں بلکہ گورننس پر توجہ دیں، اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اور کاروباری حضرات پنجاب میں خیبر پختونخوا کا سافٹ امیج اجاگر کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان ہر میدان میں آگے ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کی جنگ کی وجہ سے خطہ بحران کا شکار ہے، وفاق کی جانب سے شادی ہالز اور ہوٹلز بند کرنے کو کہا جا رہا ہے، پنجاب میں بے شک چیزیں بند کریں لیکن ہمارا صوبہ دہشتگردی کا شکار ہے جو اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے بنانے کے حوالے سے کوئی سازش نہیں کر رہی، پارلیمنٹ نے چاہا کہ نئے صوبے بنیں تو صوبے بنیں گے، عوام کے نمائندے پارلیمنٹ میں موجود ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے وہی ہوگا، کے پی نے بھی ہزارہ صوبہ بنانے سے انکار کیا اور پنجاب نے بھی نئے صوبوں کی حمایت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:محمود بشیر ورک کی وفات کے باعث خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان ہو گیا