پی ایس ایل میں کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ متعارف کروا دیا گیا

Sep 18, 2026 | 21:11:PM
پی ایس ایل میں کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ متعارف کروا دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آظر) پی ایس ایل میں کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ متعارف کروا دیا گیا، فرنچائزز کے لیے 2 لاکھ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سےایچ بی ایل پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ دینےکا طریقہ کار واضح کردیا گیا،ایوارڈ جیتنے والی ایک ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کو دو لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا ۔

ایوارڈ دینے کا مقصد پی ایس ایل فرنچائزز کی کرکٹ اور پلیئر ڈویلپمنٹ کام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، پہلے ایچ بی ایل پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ کے لیے پی ایس ایل 3 سے 11 تک کا ڈویلپمنٹ کام جانچا جائے گا ۔

اگلے سال سے اس ایوارڈ کے لیے پچھلے ایک سال کی پلیئر اور کرکٹ ڈویلپمنٹ کارکردگی دیکھی جائے گی ،پی سی بی ایوارڈ جیتنے والی فرنچائز کے تعین کے لیے ایک کمیٹی بنائے گا ۔

پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کی طرف سے بنائے گئے فریم ورک کے تحت فرنچائزز اپنی سکورنگ خود کریں گی ، فرنچائزز کے سکورز کی ڈویلپمنٹ  کے ثبوتوں کے ساتھ جانچ پڑتال کمیٹی کرے گی ،پانچ رکنی کمیٹی ہر فرنچائز کی جانب سے پلیئر ڈیویلپمنٹ اور کرکٹ ڈویلپمنٹ کے اقدامات اور پراجیکٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے گی ۔

کمیٹی پانچ مختلف پیرامیٹرز کے مطابق فرنچائزز کے ڈویلپمنٹ کام کی جانچ پڑتال کرے گی، پہلا پیرامیٹر پلیئر پاتھ وے اور ڈویلپمنٹ ہوگا جسکا فائنل سکور میں 25 فیصد تناسب ہوگا۔

دوسرا پیرا میٹر اپنی فرنچائز سے کھیلتے ہوئے امپیکٹ اور میچ کانٹری بیوشن کا ہوگا، اس کا تناسب 10 فیصد ہوگا ، تیسرے پیرا میٹر کا تناسب فائنل سکور میں 15 فیصد ہوگا اور جو کہ فرنچائزز کے ہائی پرفارمنس انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانچ کرے گا ۔

چوتھا پیرا میٹر گراس روٹ لیول اور فرنچائزز کی جانب مینز اور ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ہوگا، اس کا تناسب 20 فیصد ہوگا ،پانچواں پیرا میٹر پلیئر ویلفیئر اور پلیئر ایجوکیشن کی جانچ کرے گا، اس کا تناسب 10 فیصد ہوگا ، 80 فیصد سکور کا تعین ان پانچ پیرا میٹرز سے ہوگا جبکہ بقیہ 20 فیصد سکور فینز کی ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اب موبائل فون بیٹری جلد ختم نہیں ہوگی ، ماہرین نے نیا حل بتا دیا