پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ مشترکہ تاریخی ورثہ رکھتے ہیں:ملائیشین ہائی کمشنر کایوم آزادی عشائیے سے خطاب

Sep 18, 2026 | 21:35:PM
پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ مشترکہ تاریخی ورثہ رکھتے ہیں:ملائیشین ہائی کمشنر کایوم آزادی عشائیے سے خطاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس) پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر بن مزالان کہتے ہیں کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک دیرینہ مشترکہ تاریخی ورثہ رکھتے ہیں،پاکستانی جسٹس عبدالحمید اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے ملائیشیائی آئین کو حتمی شکل دی، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملائیشیا میں مقیم ہیں، 2019 میں پاک ملائیشیا تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا۔

ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر بن مزالان ملائیشیا کے 69 ویں یوم آزادی پر منعقدہ عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں 5 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، عشائیے میں ملائیشیائی یونیورسٹیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے تھے ۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا کی اُبھرتی معیشت ہے، ملائیشیا کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اس کی قیادت کی پیش بینی کی عکاس ہے۔

 قبل ازیں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ مہمانوں نے کیک بھی کاٹا، اس موقع پر ملائیشیا کے فنکاروں نے روایتی موسیقی اور رقص پیش کیا جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ :گھر میں دھماکہ ، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے