آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ، اہلخانہ کی ملاقات ، فوری ریلیف کے احکامات جاری

Sep 18, 2026 | 22:28:PM
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ، اہلخانہ کی ملاقات ، فوری ریلیف کے احکامات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

 تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر آصف ندیم کی پروموشن کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ غازی کانسٹیبل محمد شاہد کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

سب انسپکٹر سرفراز نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں، سینٹری ورکر رفاقت مسیح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست پر اے جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

 سب انسپکٹر جاوید اقبال کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں :