پاور سیکٹر اصلاحات، ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں جاری نجکاری کے عمل کے تناظر میں ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں صارفین کے مفادات کے تحفظ پر خصوصی توجہ کے ساتھ سفارشات پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارشات کی تیاری کے ساتھ کمیٹی کو سونپا گیا کام مکمل ہوگیا، چیئرمین نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا