سرگودھا میں ایف آئی اے نے ویزا فراڈ کے متاثرین کو نو کروڑ روپے واپس دلوا دیئے

Sep 18, 2026 | 23:53:PM
سرگودھا میں ایف آئی اے نے ویزا فراڈ کے متاثرین کو نو کروڑ روپے واپس دلوا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوار حسین کاظمی) سرگودھا میں ایف آئی اے  نے  ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے کیسز میں  18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی۔

 ویزا فراڈ کیسز میں 9 کروڑ روپے ریکور کرکے اصل حقداروں کے حوالے کر دیئے گئے، جبکہ بینکنگ فراڈ کیسز میں 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی۔

 ایف آئی اے کے سرگودھا سرکل کے ڈائریکٹر  ثاقب سلطان نے بیرون ملک بھیجنے کے عوض رقوم گنوانے والے متاثرین میں ریکور کی گئی رقم کے چیک تقسیم کیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی  کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  رضوان کا فون آدھی رات کو تحویل میں کیوں لینا پڑا؟ ہائی کورٹ کا رضوان کو بچانے سے انکار، رضوان نےآئی سی سی سے مدد مانگ لی؟