ویزا، بینکنگ فراڈ کیسز، ایف آئی اے نے 18 کروڑ ریکور کر لیے، متاثرین میں رقم تقسیم

Sep 19, 2026 | 00:16:AM
ویزا، بینکنگ فراڈ کیسز، ایف آئی اے نے 18 کروڑ ریکور کر لیے، متاثرین میں رقم تقسیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوار حسین کاظمی ) ایف آئی اے سرگودھا سرکل کی بڑی کارروائی کے دوران  18 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ۔

ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے کیسز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی.

سرگودھا ویزا فراڈ کیسز میں 9 کروڑ روپے ریکور کرکے اصل حقداروں کے حوالے کر دیے گئے، جبکہ بینکنگ فراڈ کیسز میں بھی 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی۔

سرگودھاڈائریکٹر ایف آئی اے ثاقب سلطان نے متاثرین میں ریکور کی گئی رقم کے چیکس تقسیم کیے، رقم واپس ملنے پر متاثرین نے ایف آئی اے حکام سے اظہار تشکر کیا۔

سرگودھاایف آئی اے حکام کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پٹرول 1 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا