آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین،اہلخانہ کی ملاقات، مسائل حل کیلئے فوری احکامات جاری

Sep 14, 2026 | 18:46:PM
 آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین،اہلخانہ کی ملاقات، مسائل حل کیلئے فوری احکامات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

 شہید سب انسپکٹر طارق محمود کی اہلیہ کی پلاٹ تبدیلی کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی، ڈرائیور کانسٹیبل طارق محمود کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر کو ہدایات جاری کی گئیں، اے ایس آئی محمد عرفان کی تبادلہ منسوخی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 سب انسپکٹر محمد علی کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم ڈی ایس پی طاہر زین العابدین کی بیوہ کی بقایا جات کی ادائیگی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔

 لیڈی جونیئر کلرک مہوش عدیل کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی،  آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ