چیئرمین ایف بی آر کی ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات ،بیشتر مسائل حل کردیئے
کیپشن: چیئرمین ایف بی آر کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) چیئرمین ایف بی آر کی کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ ممبر اِن لینڈ ریونیو (آپریشنز)، ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایف پی سی سی آئی کاکہنا تھا کہ باقاعدہ رابطوں سے ایف بی آر اور ٹریڈ باڈیز کے درمیان رابطوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے بیشتر مسائل ایف بی آر نے حل کر دیئے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نےکہاکہ ایف پی سی سی آئی سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے ساتھ روابط باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے ۔ ایف پی سی سی آئی ٹیکس بیس کی وسعت کے لئے ریٹیلرزسکیم کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی