آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے پروبیشنرز مختلف ڈویژنز میں سیکشن افسر تعینات

Sep 18, 2026 | 22:21:PM
آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے پروبیشنرز مختلف ڈویژنز میں سیکشن افسر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں 48ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کرنے والے آفس مینجمنٹ گروپ کے 37 گریڈ 17 کے پروبیشنرز کو وفاقی حکومت کے مختلف ڈویژنز میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے.

 اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مس پوجا کو کابینہ ڈویژن، معلم افضل کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، بھیشام کمار کو کامرس ڈویژن جبکہ صدف صابر کو دفاعی پیداوار ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ حماد حسن اور محمد نورالدین زنگی کو دفاع ڈویژن، زرق خان، فاطمہ مہر، بہرام ضیاء، صفیہ افضل اور صورت خان کو اقتصادی امور ڈویژن، مس ثانیہ، عاقب شوکت، مس ارم اور راشدہ ارشد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، حسن علی محسود اور بشارت علی خان کو وفاقی تعلیم ڈویژن، قمر عباس کو خزانہ ڈویژن، مختار علی کو صنعت و پیداوار ڈویژن اور عبدالباسط کو آئی ٹی ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے.

 مزید برآں، داخلہ ڈویژن میں پانچ نئے سیکشن افسران تعینات کیے گئے ہیں، جن میں کلیم اللہ، جاوید اقبال، بی بی منیحہ، شایان سمیع اور احسن شاہ شامل ہیں، علاوہ ازیں، مسٹر جیون کو قانون و انصاف ڈویژن، ذکیہ اور مریم صابر حسین کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن، محمد جہانگیر خان اور شایان تاج کو قومی صحت ڈویژن، ثناء رحمان کو اوورسیز پاکستانیز ڈویژن، عبدالعلی کو پارلیمانی امور ڈویژن، عابد اللہ اور آفاق احمد کو منصوبہ بندی ڈویژن، سحر بتول کو پیٹرولیم ڈویژن، سالار بلوچ کو تخفیف غربت ڈویژن اور فرمان علی کو پاور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مذکورہ تعیناتیاں آفس مینجمنٹ گروپ کے پروبیشنرز کی 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد کی گئی ہیں، مجموعی طور پر 37 افسران کو 21 وفاقی ڈویژنز میں سیکشن افسر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: