معاشی تھنک ٹینک اکانومک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ  کا شاندار اقدام

تحریر : وقاص عظیم

Sep 11, 2026 | 18:17:PM
معاشی تھنک ٹینک اکانومک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ  کا شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معاشی تھنک ٹینک اکانومک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (EPBD) نے پاکستان کی معاشی تاریخ پر مبنی ایک تاریخی نوعیت کا "پاکستان اکانومک ڈیش بورڈ" متعارف کرایا ہے۔ ڈیش بورڈ میں ایک خصوصی "پاکستان سکور کارڈ" بھی شامل ہے جو گورننس، معاشی اور سماجی اشاریوں پر عالمی اور علاقائی رینکنگ فراہم کرتا ہے۔

پاکستان اکانومک ڈیش بورڈ پاکستان میں ڈیٹا (اعداد و شمار) کے بکھرے ہوئے ہونے کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کی کمی نہیں ہے، بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ معلومات مختلف سرکاری اداروں کے بیانات، رپورٹس اور ریلیزز میں بکھری ہوئی ہوتی ہیں ۔ 

 مزید برآں، وقت کے ساتھ ساتھ طریقہ کار (methodologies) اور انڈیکس تبدیل ہونے کی وجہ سے دہائیوں پرانے اعداد و شمار کا موازنہ کرنا انتہائی مشکل کام تھا۔ اس ڈیش بورڈ نے 75 سال سے زائد کا مستند معاشی اور سماجی ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کر کے اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔  پاکستان ایکنامک ڈیش بورڈ 10 اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں جی ڈی پی (GDP)، پالیسی ریٹ، ادائیگیوں کا توازن (balance of payments)، پاور سیکٹر کے نقصانات اور گھریلو معیارِ زندگی شامل ہیں۔ اس ڈیش بورڈ پر کوئی بھی عدد فرضی یا اندازوں پر مبنی نہیں ہے۔ ہر ڈیٹا آفیشل قومی ذرائع سے لیا گیا ہے اور بنیادی ذرائع کے نام بھی واضح کیے گئے ہیں۔  ڈیش بورڈ میں ایک خصوصی "پاکستان اسکور کارڈ" بھی شامل ہے جو گورننس، معاشی اور سماجی اشاریوں پر عالمی اور علاقائی رینکنگ فراہم کرتا ہے۔  یہ ایک فری پبلک ریسورس ہے جس کے لیے کسی سبسکرپشن یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ویب سائٹ کوئی کوکیز (cookies) اسٹور نہیں کرتی، اس لیے اسے سست انٹرنیٹ یا آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ڈیش بورڈ محققین، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں اور پالیسی سازوں کے لیے ایک بہترین علمی اور تحقیقی خزانہ ہے۔ عوام اور ماہرین اس ڈیش بورڈ کو epbdt.org.pk پر جا کر بالکل مفت استعمال کر سکتے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: بلاگ
ٹیگز: