اب موبائل فون بیٹری جلد ختم نہیں ہوگی ، ماہرین نے نیا حل بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )درحقیقت اسمارٹ فونز صارفین جس بات سے سب سے زیادہ پریشان رہتے ہیں وہ بیٹری کا جلد ختم ہونا ہوتا ہے،ویسے تو بیٹری لائف تیزی سے ختم ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر ایک سیٹنگ کو تبدیل کرکے آپ بیٹری لائف کو کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔
جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے، بس ہر وقت موبائل ڈیٹاسیٹنگ کو آن نہ رکھیں, بیشتر افراد کے فونز میں موبائل ڈیٹا ہمیشہ ایکٹو رہتا ہے,اس سیٹنگ کے آن رہنے پر آپ کا فون ہمیشہ سیل سگنلز سے کنکٹ رہتا ہے، چاہے آپ وائی فائی ہی کیوں نہ استعمال کر رہے ہوں۔
یہ سیٹنگ ان ایبل رہنے سے جب بھی آپ وائی فائی ٹرن آف کرتے ہیں یا وائی فائی سگنلز سے دور جاتے ہیں تو فون فوری طور پر سیلولر کنکٹویٹی پر منتقل ہو جاتا ہے مگر اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ فون بیٹری پاور کو مسلسل استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ فیچر کام کرتا رہے۔
جب آپ موبائل ڈیٹا سیٹنگ کو ڈس ایبل کرتے ہیں تو فون کو اضافی بیٹری پاور استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کا بس ایک ہی نقصان ہے اور وہ یہ ہے کہ جب آپ وائی فائی زون سے باہر جاتے ہیں تو سیٹنگ کو آن کرنے پر سیلولر نیٹ ورک سے جڑنے میں 10 سیکنڈ لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :حیدرآباد پولیس کی جوئے کیخلاف کارروائی، 28 ملزمان ، مال مسروقہ برآمد کر لیا