حیدرآباد پولیس کی جوئے کیخلاف کارروائی، 28 ملزمان ، مال مسروقہ برآمد کر لیا

Sep 18, 2026 | 19:31:PM
حیدرآباد پولیس کی جوئے کیخلاف کارروائی، 28 ملزمان ، مال مسروقہ برآمد کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن خان)حیدرآباد پولیس کا جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کارروائیاں مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں ، جوئے اور آکڑہ کی پرچیاں، تاش کے پتے اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی،کارروائیاں تھانہ سٹی، سخی پیر، پھلیلی، پنیاری، اے سیکشن اور تھانہ بی سیکشن پولیس کی جانب سے کی گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 37 ہزار 200 روپے نقد رقم برآمد کی گئی، جوئے، آکڑہ اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا:ڈی جی آئی ایس پی آر