پاور ڈویژن نے ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق کام مکمل کر لیا ، اویس لغاری کا ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے آج وزارت توانائی میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی۔
اویس لگاری نے ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن نے ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔اب ڈسکوز کی نجکاری کا عمل نجکاری کمیشن کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت سے بجلی کی تقسیم کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔ ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد کارکردگی، گورننس اور مالیاتی پائیداری میں بہتری ہے۔ ترک کمپنیوں کا پاور سیکٹر میں تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے اہم ہے۔ ترک سرمایہ کاروں کی ڈسکوز کی نجکاری میں مسلسل دلچسپی قابلِ قدر ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: قیامت کو بھول جائیں: AI ہیکنگ کرائسس موجود ہے
اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کی نجکاری عمل میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون مضبوط ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ دورے میں طے پانے والے تین معاہدوں سے توانائی تعاون کا نیا فریم ورک قائم ہوا۔ ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر میں موجود مواقع سے استفادہ کریں۔
اویس لگاری کی گفتگو کے جواب میں ترک سفیر نے پاکستان میں پاور سیکٹر اصلاحات اور نجی شرکت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ترک کمپنیاں پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ڈسکوز کی نجکاری میں ترک سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان ترکیہ معاشی تعاون مزید مضبوط کرے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: سوا تین کروڑ سے زیادہ موٹر سائیکلیں، آٹھ لاکھ کو فیول ریلیف ٹوکن ملے؟