افغانستان سے منشیات لا کر پورے ملک میں پھیلانی والی فیملی سامنے آ گئی

Sep 18, 2026 | 19:20:PM
 افغانستان سے منشیات لا کر پورے ملک میں پھیلانی والی فیملی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی کے ضلع شرقی کے  ڈی آئی جی   فرخ لنجار  نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی  پولیس نے منشیات کی ترسیل کے ایک  نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے جسے ایک ہی فیملی چلا رہی ہے۔

 ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے بتایا کہ منشیات کے اس  نیٹ ورک میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے ملوث ہیں۔ ایک عورت  مہوش منشیات کا پورا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ 

ڈی آئی جی فرخ لنجار نے بتایا کہ مہوش خود  لاہور میں موجود ہے،  وہ افغانستان سے منشیات منگواتی ہے۔ اس عورت کی بھابی کراچی میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ اس عورت کا نام حرا ہے۔

 حرا کا شوہر پرویز، بیٹا اور دیور بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

 یہ فیملی افغانستان سے منشیات لاکر ملک بھر میں سپلائی کرتی ہے۔ 

کراچی میں اس نیٹ ورک کا سراغ اس وقت لگا جب  پولیس کی کارروائی میں 19 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمد ہونے والی ان منشیات کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔   پولیس کی  کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جب ہم شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے وقت کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دھرنے دیں، محسن نقوی