سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 2026 کا عالمی پارلیمانی اعزاز دے دیا گیا

Sep 18, 2026 | 20:27:PM
 سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 2026 کا عالمی پارلیمانی اعزاز دے دیا گیا
کیپشن: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کو 2026 کا عالمی پارلیمانی مساوات اور تنوع کا اعزاز دے دیا گیا ہے۔  

سپیکر کے پی اسمبلی کو خواتین، اقلیتوں، بچوں اور نوجوانوں کی پارلیمانی شمولیت کے فروغ پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ 

17 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر بابر سلیم سواتی کو اعزاز پیش کیا گیا۔

پاسپورٹ سے متعلق قانونی رکاوٹ کے باعث اسپیکر بابر سلیم سواتی خود کیپ ٹاؤن نہ پہنچ سکے۔ رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی اور سیکرٹری اسمبلی سید وقار شاہ نے اعزاز وصول کیا۔

مختلف طبقات کے لیے پارلیمانی کاکسز پانی، صفائی و حفظان صحت سے متعلق اقدامات اعزاز کی بنیاد بنے۔ 

اپنے بیان میں احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری اسمبلی کو عالمی سطح پر اعزاز ملنا صوبائی پارلیمان کی بین الاقوامی شناخت کا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ ،  23ستمبر کی صبح لاہور سے قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: