23ستمبر کی صبح لاہور سے قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا ؛ضیا الدین انصاری
کیپشن: جماعت اسلامی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے سپر لانگ مارچ کے معاملے پرامیر جماعت اسلامی لاہور ضیا ءالدین انصاری نے کہا ہے کہ 23ستمبر کی صبح لاہور سے قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا ۔
ضیا الدین انصاری کاکہناتھا کہ لاہور کی ہر یونین کونسل اور گلی محلوں سے کارکنان اور سول سوسائٹی قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوگی، کراچی ، سکھر، ملتان سمیت ملک بھر سے قافلے لاہور اور ہمارے میزبانی میں اسلام آباد نکلیں گے، پیٹرول پر عائد لیوی کے خاتمے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیول ریلیف سکیم!ابتک کتنے لاکھ لوگ اپلائی کر چکے؟وفاقی وزیر نے ڈیٹا شیئر کر دیا