جماعت اسلامی کامال روڈ پر دھرنا ختم،سپر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان 

Sep 18, 2026 | 09:45:AM
جماعت اسلامی کامال روڈ پر دھرنا ختم،سپر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین،ابوبکرارشد)جماعت اسلامی نے فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا ختم کرکے پٹرولیم لیوی کے خلاف سپر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان  کردیا۔
دھرناختم کرنے کے باعث بند مال روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
جماعت اسلامی نے فیصل چوک مال روڈ پر 33 دن بعد دھرنا ختم کیا،پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنا دیا تھا،جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کو لانگ مارچ کی بھی کال دے رکھی ہے۔    

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان بھی کردیاہے جس کے مطابق 20ستمبر کو کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں سپر لانگ مارچ کا آغاز ہو گا،ٹرین مارچ 21 ستمبر کو ملتان پہنچے گا۔

 ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق 22ستمبر کو روڈ کارواں کی صورت میں قافلے ملتان سے لاہور روانہ ہوں گے،23ستمبر کو لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ سپر لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہو گا،لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے فیصل چوک پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔