کراچی ،خاتون اور اس کا شوہر تیزاب گردی کا شکار

Sep 18, 2026 | 19:37:PM
کراچی ،خاتون اور اس کا شوہر تیزاب گردی کا شکار
کیپشن: تیزاب گردی کاشکار ، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک) کراچی میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ ،لیاقت آباد پانچ نمبر میں خاتون اور اس کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا ،واقعہ آج صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون شارع فیصل پر آن لائن ٹیکسی آفس میں کام کرتی ہے، 28 سالہ اریج کے تین بچے ہیں، خاتون اریج اپنے شوہر اویس کے ساتھ موٹرسائیکل پر آفس جارہی تھی، لیاقت آباد کی اندرونی گلیوں میں پیدل شخص نے تیزاب پھینکا۔

پولیس حکام کا مزید کہناتھا کہ ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد گلیوں میں فرار ہوگیا، واقعہ میں خاتون کا کندھا معمولی متاثر ہوا جبکہ شوہر پر کچھ چھینٹے آئے، دونوں کی کنڈیشن بہتر ہے۔

پولیس کاکہناتھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا