انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر سستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبارکااختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.26 روپے سے کم ہوکر 277.25 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے اضافے سے 279.10 روپے پر پہنچ گیا ، یورو 11 پیسے اضافے سے 321.72 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.25 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.47 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے سستا ہوکر 375.18 روپے کا ہوگیا ۔
ادھرسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبارکااختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 1841پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 70 ہزار 884پربند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 571کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 351کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 110 کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی،سٹاک مارکیٹ میں 22ارب روپے سے زائدمالیت کے 57کروڑسے زائدشیئرز کاکاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:جوزبٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنیوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے