انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.57 روپے سے کم ہوکر 277.56 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.28 روپے ، یو اے ای درہم 76.28 روپے ، سعودی ریال 74.47 روپے پر برقرار رہاجبکہ یورو 25 پیسے مہنگا ہوکر 326.72 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگاہوکر 380.94 روپے پر آگیا ۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 574پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 77ہزار 166کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 565کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 246 کمپینیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 216کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی،سٹاک مارکیٹ میں 35ارب روپے سے زائدمالیت کے 68کروڑ سے زائدشیئرزکا کاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری